حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے دستوری سال 2026-27ء کا پہلا ڈویژنل یوتھ کونسل اجلاس بعنوان ’’راہِ پیغمبرؐ و شہید رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای رضوان اللہ تعالیٰ علیہ‘‘ ڈویژنل صدر برادر علی حیدر کاظمی کی زیرِ صدارت 19 و 20 ستمبر، بروز ہفتہ و اتوار، آئی آر سی امام بارگاہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان برادر اللہ بخش سجادی، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبۂ سندھ علامہ حیات عباس نجفی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ مبشر حسن، رکنِ مرکزی نظارت وحدت یوتھ پاکستان و ڈویژنل صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن برادر حافظ کاظم عباس اور ڈویژنل صدر وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن برادر علی حیدر کاظمی نے خطاب کیا۔

اجلاس میں ٹاؤنز کی گزشتہ چہار ماہی کارکردگی رپورٹس، آئندہ چہار ماہی منصوبہ بندی، تنظیمی امور اور دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ نامزد ڈویژنل کابینہ بھی منظوری کے لیے پیش کی گئی۔
اراکینِ ڈویژنل یوتھ کونسل نے کثرتِ رائے سے برادر یاسر رضوی کو ڈویژنل نائب صدر، برادر حسن رضا ملک کو ڈویژنل جنرل سیکرٹری، برادر حمزہ شاہ کو ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری، برادر محمد حیدر زیدی کو ڈویژنل سیکرٹری تنظیم سازی، برادر محمد فہد حسین کو ڈویژنل یوتھ امپاورمنٹ سیکرٹری، برادر علی حسنین کو ڈویژنل سیکرٹری اسپورٹس و اسکاؤٹس اور برادر ذیشان حیدر نقوی کو ڈویژنل سیکرٹری میڈیا منظور کیا۔

اجلاس کے اختتام پر ڈویژنل صدر برادر علی حیدر کاظمی نے منظور شدہ ڈویژنل کابینہ کے اراکین سے تنظیمی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبۂ سندھ برادر علی نئیر، ڈویژنل رابطہ سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن برادر کلیم رضا زیدی، ڈویژنل سیکرٹری شماریات برادر مہدی رضا، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری تربیت برادر ہادی شہیدی سمیت کراچی بھر سے ٹاؤن صدور اور نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کا اختتام دعائے وحدت اور دعائے سلامتیِ امامِ زمانہؑ سے کیا گیا۔









آپ کا تبصرہ